ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور میں فورسز کی کارروائی‘ کوچہ رسالدار دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت ہلاک

پشاور:پشاور کے علاقے پشتخرہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کوچہ رسالدار دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ساتھ سمیت ہلاک ہو گیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کے مطابق پشتخرہ کے علاقے ولی آباد میں کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی، گئی، سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران کوچہ رسالدار دھماکے کا ماسٹر مائنڈ حسن شاہ ساتھی سمیت ہلاک ہوا، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار کی جامعہ مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 62 افراد شہید اور 200 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں