بتایا گیا ہے کہ روس کی یوکیرین میں شروع کردہ جنگ کے باعث یوکیرین میں ایک حالیہ ایک ماہ میں ایک سو کے قریب بچے اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کے اہلکار عمر عبدی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں جنگ نے بچوں کے حقوق کا بحران کھڑا کیا ہے۔
اسکولوں پر حملے کرتے ہوئے بچوں کو تعلیم کے زیور سے محروم رکھے جانے پر توجہ مبذول کرانے والے عابدی نے بتایا کہ محض ایک ماہ میں تقریباً ایک سو بچے اس جنگ میں لقمہ اجل بنے ہیں۔
دریں اثنا، اقوام متحدہ میں امریکہ کے نائب مستقل نمائندے رچرڈ ملز نے کہا کہ روس نے جنگ شروع کے بعد سے ابتک یومیہ اوسطاً 22 اسکولوں کو نشانہ بنایا ہے۔
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے روسی فوج کے خلاف الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں بچوں کو تاریخ کے اسباق کو صحیح طریقے سے نہیں پڑھا یا جاتا۔