ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امیرِ قطر: میں استنبول میں ترک صدر کی جانب سے پر جوش خیر مقدم کرنے کا شکر گزار ہوں

امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الا ثانی  نے  دورہ استنبول کے دوران  صدر رجب طیب ایردوان کے پر جوش خیر مقدم پر   ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔

شیخ تمیم نے کل کے دورہ استنبول کے بعد  اپنی ٹویٹ میں  قصرِوحدالدین  کے دروازے پر ان کا استقبال کرنے والے  صدر ایردوان کے ہمراہ تاری گئی تصویر کو بھی شیئر کیا۔ اور اس کے  نیچے یہ عبارت درج کی’’ پر جوش اور دوستانہ  خیر مقدم پر میں صدر  کامشکور و ممنون ہوں۔‘‘

انہوں نے  لکھا ہے کہ ’’آج  برادرم محترم  ایردوان کے ساتھ استنبول میں   ملاقات سر انجام پائی۔ اس دوران ہم نے  دو طرفہ تعلقات اور دو برادر ممالک کی دلچسپی کے حامل  علاقائی و عالمی معاملات سے متعلقہ  تازہ پیش   رفت پر  تبادلہ خیال  کیا ۔‘‘

خیال رہے کہ ترک صدر نے کل  امیر قطر   سے  قصر ِ وحدالدین میں   کچھ مدت تک گفتگو کے بعد  بند کمرے میں مذاکرات سر انجام دیے تھے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں