ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی، پی سی بی کا انفرا سٹرکچر کمیٹی بنانے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے انفرا سٹرکچر کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کے لیے انفراسٹرکچر پر کام کرے گی ، کمیٹی انفراسٹرکچر میں بہتری کے لیے تجاویزدے گی۔ انفراسٹرکچر کمیٹی میں دو گورننگ بورڈ کے ممبران کو بھی شامل کیا جائے گا۔ 29 سال بعد میگا کرکٹ ایونٹ، پاکستان 2025 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ سجائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تین وینیوز تیار کرنے کا خواہشمند ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میزبانی کرنی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں