ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی کی مجموعی پیداوار میں اضافہ کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

اسلام آباد: بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 248 میگاواٹ ہے، بجلی کی طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ سے زائد ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں بجلی کے شارٹ فال میں ایک بار کمی آئی ہے اور شارٹ 4 ہزار 252 میگاواٹ رہ گیا ہے، اس وقت ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 248 میگاواٹ ہے، جب کہ طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ سے زائد ہے، جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں آٹھ سے 10 گھنٹےتک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ذرائع پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ پن بجلی ذرائع سے بجلی کی پیداوار 5 ہزار 590میگاواٹ ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 960 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 12 ہزار 826 میگاواٹ ہے، ہوا سے 428 میگا اور واٹ سولر سے بجلی کی پیداوار صفر ہے، بگاس سے چلنے والے پاور پلانٹس 167 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن سے بجلی کی پیداوار 2 ہزار 277 میگاواٹ ہے،

واضح رہے کہ ملک میں بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت 36 ہزار 39 میگاواٹ ہے، اور شارٹ فال کے باعث 8 سے 10 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، جب کہ بعض علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں