ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

(ن) لیگ عوام کے دلوں میں بستی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) لیگ عوام کے دلوں میں بستی ہے۔

گجرات میں تاریخ ساز جلسے پر شہریوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ گجرات کے لوگوں نے ہمارے دل جیت لئے ‘گجرات میں شدید گرمی کے باوجود کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی تھا‘آپ نے میرا مان بڑھایا ‘آپ کی محبتوں کا قرض نہیں چکا سکتا لیکن گجرات کے مسائل حل کر کے آپ کی محبتوں کا قرض اتاروں گا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کے دلوں میں بستی ہے اور دلوں پر ہی راج کرتی ہے، گجرات مسلم لیگ ن کا ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی مسلم لیگ ن کا ہی رہے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کوٹلہ، گجرات میں عوام کا سمندر عمران نیازی کی بند آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے، گجرات کے عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ ’’سازشی خان‘‘ کا کوئی مستقبل نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوٹلہ،گجرات کے اپنے ساتھی عابد رضا، منتخب نمائندوں اور کارکنوں کا اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں