ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی باکسر نے مڈل ویٹ ایشین باکسنگ ٹائٹل جیت لیا

بنکاک(جسارت نیوز)تھائی لینڈ میں منعقدہ مڈل ویٹ ایشین باکسنگ کے مقابلے میں آر آر ایف سندھ پولیس سے وابستہ شہیر آفریدی نے تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے وچایان خامون کو ایک سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر مڈل ویٹ ایشین باکسنگ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ دونوں کھلاڑی نے 8رائونڈز تک مقابلہ کیا جس میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے پوائنٹس کی بنیاد کیے جانے والے فیصلے کے تحت مقابلہ جیت کرفتح اپنے نام کرلی۔آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر، ایڈیشنل آئی جی آپریشن سندھ امیر شیخ ،ڈی آئی جی آر آر ایف محمد کاشف اورسندھ پولیس کی جانب سے ایک پیغام میں شہیر آفریدی کو مبارکباد دیتے ہوئے شاباش دی گئی ہے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ محنت لگن اور شب و روز محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی، مجھے قوی امید ہے کہ شہیر آفریدی آگے چل کر سندھ پولیس کا نام مزید روشن کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں