ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حلقہ بندیاں سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،او آئی سی

جدہ(صباح نیوز)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے جنرل سیکرٹریٹ نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں اور کشمیر میں ازسر نو انتخابی حلقہ بندیوں، خطے کی جغرافیائی تبدیلی اور کشمیریوں کے حقوق کی خلاف ورزی پر شدید تشویش کا اظہار کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں او آئی سی کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون سمیت فورتھ جنیوا کنونشن کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ مسئلہ جموں اور کشمیر پر پائیدار اور اصولی موقف اور اسلامی سربراہی کانفرنس اور او آئی سی وزرائے خارجہ کے متعلقہ فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے جنرل سیکرٹریٹ نے جموں اور کشمیر کے عوام سے یواین ایس سی کی متعلقہ قراردادوں کی روشنی میں ان کے حق خود ارادیت کے مقصد پر اظہار یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔او آئی سی نے عالمی برادری خصوصاً یو این ایس سی سے بھی مطالبہ کیا کہ اس طرح کی حلقہ بندیوں کے گھمبیر نتائج کا فوری ادراک کریں۔بیان میں کہا گیا کہ یہ ظالمانہ اقدامات مسلم اکثریتی آبادی کو ان کی اپنی زمین پر اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش اور یہ ان کے حق خوداردایت کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی سازش ہے۔

The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حلقہ بندیاں سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،او آئی سی appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں