ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں میچ کے دوران گرمی سے کرکٹر جان کی بازی ہار گیا

کراچی :  کراچی میں میچ کے دوران گرمی سے کرکٹر جان کی بازی ہار گیا۔تفصیلات کے مطابق سخت گرمی میں کرکٹ میچ کے دوران فاسٹ بولر مبینہ طور پر ہیٹ اسٹروک کے باعث جاں بحق ہوگیا ہے، کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع انو بھائی پارک گراؤنڈ میں گزشتہ شب ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل جاری تھا، اس دوران مقامی بولر عمر خان نے میچ میں اوور کی آخری گیند پھینکی اور اپنی ٹیم کو فتح دلوائی تاہم وہ اچانک پچ پر گر گئے۔

رپورٹ کے مطابق انہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ نجی بنک میں ملازم 38 سالہ عمر خان کے سوگواران  میں بیوہ اور دو بچے شامل ہیں۔ خیال رہے کہ کراچی میں 2 روز میں یہ دوسرا کھلاڑی ہے جو کھیل کے دوران جان کی بازی ہارچکا ہے، دو دن قبل لیاری میں ایک فٹبالر ہیٹ اسٹروک کے باعث انتقال کرگیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں