ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سہ ملکی ٹی20سیریز ،پاکستان نے دعوت قبول کرلی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے نیوزی کی جانب سے سہ فریقی ٹی20 سیریز میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔پی سی بی کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ پاکستان نے سہ فریقی سیریز میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے کیونکہ اس سے کھلاڑیوں کو ٹی20ورلڈ کپ کے لیے بہتر تیاری کا موقع مل سکے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی چند دنوں میں حتمی فیصلے سے نیوزی لینڈ کرکٹ بارڈ کو آگاہ کرے گا۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کو کیوی حکام کی جانب سے سہ فریقی ٹی20سیریز کی باقاعدہ پیشکش موصول ہوئی تھی، کیوی بورڈ کی جانب سے سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کے علاوہ بنگلا دیش اور پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی گئی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سہ فریقی سیریز رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے شروع میں کھیلنے کے امکانات ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں