ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی ،عارضی جنگ بندی پر متفق ،مذاکرات ہماری ثالثی میں ہوئے ،ذبیح اللہ مجاہد

کابل(صباح نیوز) پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان عارضی جنگ بندی پر متفق ہوگئے۔طالبان حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ حکومت پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان 2روز تک جاری رہنے والے مذاکرات میں عارضی جنگ بندی کو 30 مئی تک برقرار رکھنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ترجمان طالبان کے مطابق جنگ بندی پر اتفاق حکومت پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان امارت اسلامیہ افغانستان کی ثالثی میں کابل میں ہونے والے مذاکرات میں ہوا جس کے دوران فریقین نے دیگر متعلقہ امور پر بھی بات چیت کی۔ذبیح اللہ مجامدکا مزیدکہنا تھاکہ افغان حکومت نے مذاکراتی عمل کے لیے نیک خواہشات اور فریقین سے مذاکرات میں رواداری اور لچک دکھانے کی بھی خواہش کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں مختلف چینلز کو نامعلوم مقام سے موصول ہونے والے کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی کے بیان میں بھی عارضی جنگ بندی کی تصدیق کی گئی ہے۔ترجمان ٹی ٹی پی کے مطابق 13 اور 14 مئی کو ہونے والے مذاکرات میں ہماری جانب سے 2 کمیٹیوں نے حصہ لیا۔ ایک کمیٹی محسود قبیلے کے 32 افراد پر مشتمل تھی جب کہ دوسری کمیٹی میں ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف قبائل کی 16 افراد شامل تھے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے ذرائع نے پاکستانی وفد کے دورے کی تصدیق کی لیکن مذاکرات کی تفصیلات کے معاملے میں کوئی بات نہیں کی۔یاد رہے کہ گزشتہ برس سابق وزیر اعظم عمران خان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کا عندیہ دیا تھا۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے تھے تاہم گزشتہ روز پاکستانی جیلوں میں اسیر ٹی ٹی پی کے 30 قیدیوں کی رہائی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں