ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈالر کی اڑان جاری انٹر مارکیٹ میں بھی 200 کا ہو گیا

کراچی: امریکی ڈالر نے اوپن مارکیٹ کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈبل سنچری بنالی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف اے پی) کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر انٹربینک میں کاروبار کے دوران 200 روپے کے چونکا دینے والے سنگ میل پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 199 روپے پر بند ہونے کے بعد آج ایک روپے بڑھ گیا۔

ملک میں زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹس میں ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ مستقل جاری ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں آج ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور 1.78 روپے اضافے کے ساتھ 200.17 روپے کا ہوگیا۔

رواں ہفتے ڈالر 7 روپے 38 پیسے مہنگا ہوا ہے جبکہ نئی حکومت آنے کے بعد سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 16.97روپے مہنگا ہو چکا ہے۔

رواں مالی سال میں ڈالر 42 روپے مہنگا ہوا جس سے پاکستان کے بیرونی قرض کی مالیت 1735 ارب روپے بڑھی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے معاشی ماہرین کو مشاورت کے لیے طلب کر لیا ہے۔

گزشتہ روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ اجلاس میں آن لائن شرکت کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ حکومت جلد ہی معاشی حالات پر قابو پا لے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں