ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کانگو میں موساد کا سابق سربراہ ملک بدر

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل کے عبرانی اخبار دی مارکر نے انکشاف کیا ہے کہ بدنام زمانہ خفیہ ادارے موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن کو کانگو کی حکومت نے ملک بدرکردیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق کوہن نے اپنے دور حکومت میں 3بار کانگو کا دورہ کیا اور وہاں کے حکام کو اطلاع دینے کی زحمت بھی نہ کی۔ کوہن کے تیسرے دورے پر کانگو کی حکومت نے احکامات جاری کیے کہ وہ اب دوبارہ وہاں نہیں آسکتے۔ اخبار کے مطابق اسرائیلی سینسر بورڈ نے موساد کے سابق سربراہ کے کانگو کے سابقہ دوروں کے بارے میں تفصیلات کی اشاعت سے روک دیا ہے،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے دورے مشکوک نوعیت کے تھے۔ دوسری جانب فلسطینی لامی تحریک مزاحمت حماس نے امریکا کے بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن اسرائیل کے انتہا پسند گروپ کو دہشت گردی کی فہرست سے نکالنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ انتہا پسند صہیونی تحریک ’کہانا کیچ‘کو دہشت گردی کی فہرستوں سے نکالنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ حماس کے ترجمان عبداللطیف قانوع کے مطابق یہ فیصلہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ واشنگٹن اسرائیل کی حمایت میں انتہا پسند گروہوں کے ساتھ ہے۔ قانوع نے کہا کہ کہانا کیچ جیسے دہشت گرد گروپوں نے ہمارے بے گناہ شہریوں کا خون کیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گرد تحریک کے رہنماؤں اور تمام انتہا پسند صہیونی گروہوں کو مجرم قرار دے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں