ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یمن: باغیوں کی بارودی سرنگوں سے 3برس میں 372افراد ہلاک

صنعا: یمنی فوج کا اہل کار حوثی باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں تلاش کررہا ہے

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں حوثی باغیوں کی بارودی سرنگوں کی زد میں آکر 3برس میں 372افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق باغیوں نے ملک بھر میں ہزاروں بارودی سرنگیں بچارکھی ہیں اور یمنی حکومت کے اہل کار عرب اتحاد کی معاونت سے انہیں تلاش کرکے ناکارہ کرتے رہتے ہیں۔ 2019 ء سے اب تک بارودی سرنگیں پھٹنے سے 372 افراد ہلاک اور 754 زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کا تازہ ترین شکار ایک پولیس اہلکار محمد اکلان تھا، جو رواں ہفتے مغربی شہر حدیدہ کے مضافات میں اپنے گھر کے باہر بارودی سرنگ پر قدم رکھنے کے بعد شدید زخمی ہو گیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں