ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایتھلیٹ ارشد ندیم کا آپریشن لندن میں کرانے کا فیصلہ

لاہور(جسارت نیوز) پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے جیولین ہیرو ارشد ندیم کا آپریشن لندن میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایتھلیٹکس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی اسپورٹس ہیرو ارشد ندیم کے بازو میں انجری کا آپریشن کامن ویلتھ گیمز کے بعد لندن میں کرایا جائے گا۔اس سلسلے میں صدر پاکستان ایتھلیٹکس جنرل(ر)اکرم ساہی نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کے بازو کے آپریشن کے لیے غیر ملکی اسپورٹس سرجن اور فزیوتھراپسٹ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔انھوں نے کہا ارشد ندیم قومی ہیرو ہے، جنوبی افریقا میں بھی ٹریننگ کے دوران بھی اسپورٹس فزیو سے ان کا علاج کروایا گیا۔دوسری طرف جیولین ہیرو ارشد ندیم نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ بازو کی سرجری کے بعد وہ اولمپکس سے پہلے فٹ ہو جائیں گے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں