ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کو گفتگو کرتے ہوئے مشرقی روایات کو سامنے رکھنا چاہیے، خالد مقبول صدیقی

کراچی: ایم کیو ایم کے کنوینرخالد مقبول صدیقی نے عمران خان کے مریم نواز سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو گفتگو کرتے ہوئے مشرقی روایات کو سامنے رکھنا چاہیے، ماں، بہن، بیٹی کسی کی بھی ہو لائقِ عزت و تکریم ہے۔

ایک بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سیاسی تقاریر میں تہذیب اور اخلاقی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھنا رہنمائوں کی ذمہ داری ہے، سیاسی قائدین کی تقلید ان کے لاکھوں فالوورز کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں قوم کی ماں، بہنوں اور بیٹیوں کی خدمات قابل قدر ہیں، مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ہمارے معاشرے میں سانجھی ہوتی ہیں اس لیے سیاسی اختلاف کا یہ مطلب نہیں کہ بہن بیٹی کا تقدس ملحوظِ خاطر نہ رکھا جائے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں اس تقریر سے کروڑوں لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، سیاسی رہنمائوں سے اپیل ہے مستقبل میں ایسی تقاریر و بیانات سے گریز کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں