لاہور (نمائندہ جسارت) تحریک انصاف کے ڈی سیٹ ہونے والے منحرف رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہاہے کہ اللہ کا شکر ہے آج وہ واحد احسان بھی میرے سر سے اتر گیا جو صوبائی اسمبلی کی سیٹ کی صورت میں مجھ پر کیا گیا تھا۔ باقی رہا وہ 10سال کے احسانات کا معاملہ جو میں نے عمران خان کی ذات اور پی ٹی آئی پر کیے اس کو میں نے اللہ پر چھوڑ دیا ہے کیونکہ اللہ بہترین انصاف کرنے والا ہے۔ان خیالات کااظہار عبدالعلیم خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے بعد ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔