ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور زلمی نے کون بنے گا کے پی کا چیمپین,پروگرام لانچ کردیا

پشاور زلمی کا پی سی بی سے پی ایس ایل آٹھ میچز کے میچز پشاور کرانے کا مطالبہ پشاور زلمی نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے بھی اوور سیز ٹرائلز کا اعلان کردیا پشاور زلمی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کا ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور کا دورہ، نوجوان کرکٹرز سے بھی ملاقات اور کرکٹ ٹپس دیں

پشاور میں ہونیوالی پریس کانفرنس میں ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم، وہاب ریاض، کامران اکمل، سلمان ارشاد اور سراج کی شرکت پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی خیر پختونخوا کے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کے لیے “کون بنے کا کے پی چیمپین ” پروگرام لانچ کردیا۔ پرل کانٹی
نینٹل ہوٹل پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے وہاب ریاض، کامران اکمل، سلمان ارشاد اور سراج کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی رواں سال پورے خیبر پختونخواہ میں نوجوان کرکٹرز کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ کے ساتھ پچز بنانے، کرکٹ سامان فراہم کرنے اور ماہانہ وظیفہ فراہم کرے گی ۔

محمد اکرم نے کہا کہ کون بے کا کے پی کا چمپئین پروگرام سے خیبر پختونخوا میں چھپے مزید ٹیلنٹ کو سامنے لائیں گے۔ اگست کے بعد پورے خیبر پختونخواہ میں ٹرائلز شروع کریں گے جس کے بعد تمام ڈسٹرکٹ پر مشتمل ٹیم کا ٹورنامنٹ کرائیں گے۔ محمد اکرم نے اس موقع پر پشاور زلمی اوور سیز ٹرائلز کا بھی اعلان کیا، اوورز سیز زلمی ٹیم بھی کون بنے گا

کے پی چیمپین میں بھی شریک ہوں گی۔ اس ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں کو پشاور زلمی ماہانہ وظیفہ اور کرکٹ سامان بھی فراہم کرے گی،اس موقع پر سوالات کے جواب میں محمد اکرم نے کہا پشاور زلمی اپنے ہوم گراونڈ ارباب نیاز اسٹیڈیم پر میچز کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں، پی سی بی سے مطالبہ ہے کہ پی ایس ایل آٹھ کے میچز پشاور میں کرائیں جائیں۔ محمد اکرم نے کہ پشاور، وزیرستان یا خیبر پختونخواہ میں کہیں بھی پشاور زلمی کے ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز کھیلنے کو تیار ہیں،

اس موقع پر وہاب ریاض کامران اکمل سلمان ارشاد اور محمد سراج نے کہا کہ پشاور آکر بہت خوشی ہوئی، کون بنے گا کے پی کا چیمپین پروگرام پشاور اور خیبر پختونخواہ کے تمام نوجوانوں کے لیے صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا، اس موقع پر محمد اکرم نے کہا کون بنے گا

کے پی کا چیمپین کے دوران میڈیا الیون کا بھی میچ منعقد کیا جائیگابعد میں پشاور زلمی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کا ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور کا دورہ کیا اور نوجوان کرکٹرز سے بھی ملاقات اور کرکٹ ٹپس دیں

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں