ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کے منحرف رکن راجا ریاض قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر منتخب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجا ریاض اپوزیشن لیڈر منتخب ہوگئے۔اپوزیشن کی جانب سے قائد حزب اختلاف کے لیے تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجا ریاض کو نامزد کیا گیا۔ ایوان میں 16 ارکان نے ان کی حمایت کی ۔اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی جانب سے راجا ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر انتخاب کی منظوری دیے جانے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے ان کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے 4 منحرف ارکان قومی اسمبلی سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود تھے جہاں راجا ریاض نے کہا تھا کہ ہمارے ساتھ 24 ارکان ہیں جو ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے۔قائد حزب اختلاف کے عہدے کے لیے پی ٹی آئی کے منحرف رکن راجا ریاض احمد اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے غوث بخش خان مہر نے اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت حزب اختلاف کے اراکین کی اکثریت کی حمایت حاصل ہونے پر راجا ریاض احمد کا بطور اپوزیشن لیڈر تقرر کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں