ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہماری نظر میں عمران خان کی ڈیڈلائن کی کوئی اہمیت نہیں‘رانا ثناءاللہ 

لاہور:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں رہا تو معیشت متاثر ہو گی‘ حکومت پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں‘ اداروں سے اپنے لیے نہیں ملک کیلئے مدد چاہتے ہیں“جو ماحول اس شخص نے پیدا کیا ہے اس میں الیکشن میں نہیں جاسکتے‘ہماری نظر میں عمران خان کی ڈیڈلائن کی کوئی اہمیت نہیں۔

 رانا ثنا اللہ کا عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ عمران خان نے مریم نواز کےخلاف جونازیبا الفاظ استعمال کیے ہمارا معاشرہ ایسی زبان کو قبول نہیں کرتا‘ اتحادیو ںکا فیصلہ ہے کہ حکومت آئینی مدت پوری کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کا فیصلہ ہے کہ حکومت آئینی مدت پوری کرے گی۔ نواز شریف کہہ چکے ہیں کہ اتحادیوں کو سرپرائز نہیں دیں گے۔ اگر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدہ جاری نہیں رہتا تو ملکی معیشت متاثر ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں