ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی کے شہر ڈزل ڈورف میں صدیوں پرانی تراکیب کے ساتھ تیار کردہ ترک کھانوں کا میلہ

جرمنی کے شہر ڈزل دورف کے قریب نیوس میں منعقدہ تقریب میں صدیوں پرانی ترکیبوں کے ساتھ تیار کیے گئے مقبول  ترک کھانوں کو متعارف کرایا گیا۔

صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ ایمن ایردوان کی قیادت میں ملک اور بیرون ملک بیک وقت منائے جانے والے "ٹرکش کوزین ویک ” کے دائرہ عمل میں نیوس میونسپلٹی میں منعقدہ تقریب میں  پیش  کردہ  کھانوں کو جرمن شہریوں نے بے حد سراہا ۔

ڈسلڈورف، کولون، ایسن اور مونسٹر میں ترکی کے قونصلیٹ جنرل کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقد ہونے والی تقریب میں ترک کھانوں کے صحت مند، فضلہ سے پاک اور پائیدار پہلوؤں کی وضاحت کی گئی۔

بریجٹ  لوباخ، جنہوں نے دعوت میں شرکت کی اور ترک کھانوں کی تعریف کی نے اظہار خیال کرتےہوئے کہا کہ ” میں نے ہر چیز کا لطف اٹھایا اور کھانا حیرت انگیز تھا۔”

مہمانوں میں سے ایک نوتکر بیکر نے بتایا کہ انہیں پہلی بار پیش کیے گئے ذائقوں کو آزمانے کا موقع ملا۔

"آج رات یہاں بہترین ترکی کھانے کا مزہ آیا۔ مختلف ذائقوں اور مسالوں کے ساتھ تیار کیا گیا زبردست کھانا اور میٹھا حیرت انگیز ہے۔”

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں