کراچی:پاکستان سمیت دنیا بھرمیں 22مئی کو حیاتیاتی تنوع کا عالمی دن منایاگیا۔اس دن کی مناسبت سے پاکستان میری ٹائم ایجنسی کی جانب سے ساحلی اڈوں پر آگاہی مہم کااہتمام کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق حیاتیاتی تنوع کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے ہرسال اقوام متحدہ کی جانب سے 22مئی کوعالمی دن منایاجاتاہے ۔اس سال حیاتیاتی تنوع کے دن2022 کا نعرہ “تمام زندگی کے لئے ایک مشترکہ مستقبل کی تعمیر” کے تحت منایاگیا۔
اقوام متحدہ کی ویب سائٹ کے مطابق آب و ہوا، صحت کے مسائل، خوراک اور پانی کی سلامتی اور پائیدار ذریعہ معاش کو فطرت کی بنیاد پر حل، حیاتیاتی تنوع ایک بہتر مستقبل کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔
پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی(پی ایم ایس اے) کی جانب سے بھی بین الاقوامی دن حیاتیاتی تنوع کاعالمی دن منایاگیا۔اس سلسلے میں، آگاہی مہم، جس میں ضرورت سے ذیادہ مچھلی کا شکار اور ممنوعہ جال سے گریز اور ماہی گیری کے وسائل کے تحفظ کے امور پر تبادلہ خیال کے لیے ماہی گیروں / سول کمیونٹی کے لئے ساحلی اڈوں میں اہتمام کیا گیا۔
عملے کے ارکان نے بھی “سیو دا پلینٹ” ربن باندھا اور چوکیوں اور کشتیوں پر اپنے فرائض انجام دیئے. افسران اور عملے کے ارکان نے جوش اور ولولہ کے ساتھ تمام سرگرمیوں میں حصہ لیا۔