ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مغربی افرایقا میں ایک کروڑ 80لاکھ افراد بھوک کا شکار ، اقوام متحدہ

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ مغربی افریقا کے ساحل خطے میں ایک کروڑ 80لاکھ افراد کوآئندہ 3ماہ کے دوران خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہوگا۔ عالمی ادارے کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق کچھ علاقوں کے لیے پہلے ہی راشن میں کٹوتی کی جا چکی ہے اور اگر بین الاقوامی عطیہ دہندگان مزید امداد نہیں فراہم کرسکے تو اس میں مزید کمی +جائے گی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ادارے کے ترجمان ڑینس لائرک نے اپنے بیان میں کہا کہ ساحل خطے میں پانچ سال سے کم عمر کے 77 لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔ ان کے مطابق برکینا فاسو، چاڈ، مالی اور نائجر جیسے افریقی ممالک میں صورتحال انتہائی تشویشناک حد تک پہنچ چکی ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اقوام متحدہ نے ان چاروں ممالک کے لیے 3کروڑ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ ساحل خطے کو 2011 ء سے خشک ترین حالات کا سامنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں