ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی: ہم، سینیگال کے ساتھ تعاون کے خواہش مند ہیں

جرمنی کے چانسلر اولاف شُولز نے کہا ہے کہ ہم قابلِ تجدید انرجی کے شعبے میں سینیگال کے ساتھ تعاون کے خواہش مند ہیں۔

اولاف شُولز اپنے پہلے دورہ افریقہ  کے دوران سب سے پہلے سینیگال پہنچے ۔

سینیگال کے صدر میکی سال کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم سینیگال کے قابل تجدید انرجی منصوبوں کے ساتھ دلچسپی رکھتے ہیں اور ہمارے خیال میں اس شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مفادات موجود ہیں۔

شُولز نے کہا ہے کہ ہم بحیثیت جرمنی یوکرین سے افریقہ کے لئے اناج  کی درآمد کے دوبارہ آغاز کے لئے ہر ممکنہ کوشش کریں گے۔

سینیگال کے صدر میکی سال نے بھی کہا ہے کہ ہم، سینیگال سے یورپی منڈی کے لئے لیکوِڈ گیس   LNGکی فراہمی کے لئے، کام کرنے پر تیار ہیں۔

سال نے کہا ہے کہ سینیگال کی LNG پیداوار آئندہ سال 2،5 ملین ٹن اور 2030 تک 10ملین ٹن تک پہنچ جائے گی۔ ہم جرمنی کے ساتھ اس شعبے میں بھی تعاون کرنے کے خواہش مند ہیں۔

انہوں نے ملک میں موجود جرمن کمپنیوں کی کاروائیوں کی تعریف کی اور کہا ہے کہ ہمارے  دروازے سب کے لئے کھُلے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں