ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سخت ترین فیصلوں کے لئے نگراں حکومت کی تیاری آخری مرحلے میں ہے: کامران خان

سینئر تجزیہ کار کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سخت ترین فیصلوں کے لئے نگراں حکومت کی تیاری آخری مرحلے میں ہے یقیننا ماہرین پر مشتمل مختصر کابینہ کو فوج اور سپریم کورٹ کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کامران خان نے لکھا کہ عزیز ہم وطنوں مزید انتظار نہیں کرنا ہوگا۔ اللہ کے فضل وکرم سے آئندہ ہفتہ تبدیلیوں کا ہوگا۔ ملک میں جاری جمود تشنج خاتمے کا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ سخت ترین فیصلوں کے لئے نگراں حکومت کی تیاری آخری مرحلے میں ہے۔ یقیناً ماہرین پر مشتمل مختصر کابینہ کو فوج اور سپریم کورٹ کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔

اپنی ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ پانچ ہفتوں میں پانچ دفعہ بریکنگ نیوز چل چکی کہ مخلوط حکومت نے "مشکل فیصلے کرنے اور حکومتی مدت اگست 2023ء تک پوری کرنے کا فیصلہ کرلیا” مگر وہ مشکل فیصلے اس آخری بریکنگ نیوز تک نہیں ہو پائے۔ چلیں کوئی بات نہیں، اب مشکل فیصلے ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز زرداری حکومت نے جو کرنا ہے کرے۔ ہر گھنٹہ معشیت کا بگاڑ جاری ہے۔ آج سرکاری قیمت ڈالر مزید ایک روپیہ مہنگا ہو کر 201 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 204 ہو گیا۔ اس حکومت کے 40 دنوں میں ڈالر 18 روپے گر چکا ہے آج پاکستان سٹاک ایس چینج انڈیکس مزید 660 پوائنٹس گرگیا اب تقریباً 2 سال پہلے کی سطح ہے۔

کامران خان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں لڑتے رہو۔ معیشت کے لئے ایک اور بھیانک خبر ہے کہ سٹیٹ بینک نے شرح سود میں یکمشت مزید ڈیڑھ فیصد اضافہ کر دیا۔ اب پاکستان میں ریٹس 13.75 فیصد ہو گئے ہیں جس ملک میں روپے کی قدر 40 دن میں لگ بھگ 10 فیصد گری ہو، جس ملک کے انٹرنیشنل بانڈز آدھی قدر کھو چکے ہوں، کیا خاک کاروبار ہوگا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں