ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران نیازی جھوٹا ہے کامیاب نہیں ہونے دیں گے، رانا ثنا اللہ خان

اسلام آ باد: وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ خان نے پی ٹی آئی مارچ کرنے والوں کو خبردار کر تے ہوئے کہا ہے کہ معیشت تباہ کرنے والامارچ کا اعلان کرکے معیشت کی بحالی روکنے نکلا ہے، کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،عمران نیازی جھوٹا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا 2014 میں 126 غنڈہ گردی کی گئی،پارلیمنٹ، سرکاری عمارتوں پر حملے ہوئے،عدلیہ کی دیواروں پر شلواریں لٹکائیں گئیں، قبریں کھودیں گئیں ، جتھے اور غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی ،عمران نیازی کی زبان اور خمیر میں انتشار اورفساد ہے وہ پرامن نہیں رہ سکتا ۔

انہوں نے کہا 2014 میں بھی اس نے جھوٹ بولا تھا، یوٹرن نیازی پر کسی کو اعتبار نہیں ،عمران نیازی نے جمہوریت کا گورکن بننے کی کوشش کی تو قانون اس سے نمٹے گا ،شرافت کے دائرے سے جو نکلے گا، قانون اسے شرافت کے دائرے میں واپس لائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں