ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہباز شریف کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنانے والا شخص گرفتار

وزیر اعظم شہباز شریف کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ بنانے والے رمیز راجہ لائیو نامی ٹوئٹر صارف کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

شہباز شریف کے فوکل پرسن ابوبکر نے انکشاف کیا کہ شہباز شریف کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنانے والے صارف کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ابوبکر کی جانب سے بھی ایک ٹوئٹ سامنے آئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ’ اختلاف قبول ہے لیکن غلط معلومات نہیں‘۔

ابوبکر نے اپنی ٹوئٹ میں صارف کے اکاؤنٹ اور شہباز شریف کے نام سے بنائے جانے والے اکاؤنٹ کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ جعلی اکاؤنٹ بنانے والے صارف (رمیز راجا لائیو ) کو عوام کو گمراہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ شہباز شریف کے نام سے بنائے جانے والے جعلی اکاؤنٹ پر 30 ہزار سے زائد فالوورز موجود تھے جس سے غلط معلومات پھیلائی جا رہی تھیں تاہم اب اس اکاؤنٹ تک رسائی ممکن نہیں ہے کیونکہ اس اکاؤنٹ کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں