ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا بھر میں مسلح تنازعات میں دگنا اضافہ ہوا ، سپری

اسٹاک ہوم (انٹرنیشنل ڈیسک) بین الاقوامی تھنک ٹینک سپری کا کہنا ہے کہ دنیا ایک ایسے دور کے لیے تیار نہیں ہے، جہاں مسلح تصادم بھی بڑھتی ہوئی ماحولیاتی تباہی کا سبب بن رہے ہیں۔ سپری کے مطابق گزشتہ ایک دہائی میں بین الاقوامی مسلح تنازعات دگنا ہو گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے ایک پیچیدہ ماحولیاتی بحران اور تاریک تر سیکورٹی پالیسیاں ایک دوسرے کو خطرناک طریقے سے تقویت پہنچا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مصنفین کا کہنا ہے کہ دنیا میں ایک بین الاقوامی ایمرجنسی کی صورت حال پیدا ہو چکی ہے۔ اسٹاک ہوم پیش ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق کوئی عالمی منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے دنیا اس دوہرے خطرے سے دوچار ہے۔ سپری کا کہنا ہے کہ بیشتر حکومتیں بحران کی شدت کا اندازہ لگانے میں ناکام رہی ہیں یا انہوں نے جان بوجھ کر ان مسائل کو نظرانداز کر دیا، جس نے حالات کو مزید ابتر بنا دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں