ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب پاکستان کو 3 بلین ڈالر دینے کیلئے تیار، حتمی تیاریاں شروع

پاکستانی معیشت کے بہتر ہونے کے بالاخر آثار نمایاں ہو گئے ہیں کیونکہ دیرینہ دوست ملک سعودی عرب نے پاکستان کو 3 بلین ڈالر کی بھاری رقم دینے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بات سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ڈیووس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے 3 بلین ڈالر دینے کا فیصلہ کر لیا گیا جو جلد ہی پاکستان کے مرکزی بینک میں ڈیپازٹ کرا دیے جائیں گے۔ ہم اس معاملے کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے ڈیپازٹس، ادھار تیل پر 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کی سعودی سہولت پہلے سے جاری ہے۔ اس میں3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس جبکہ 1.2 ارب ڈالر تیل کی سہولت شامل ہے۔ نئی حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کا حجم 6 سے بڑھا کر 8 ارب ڈالر کی پہلے ہی درخواست کی ہے جبکہ چین ، قطر ،یواےای سے بھی مالی امداد کیلئے درخواست پر غور کر رہی ہے۔

سعودی عرب نے آخری معاہدے کے تحت دسمبر 2021 میں سٹیٹ بینک آف پاکستان میں تین ارب ڈالر جمع کروائے تھے۔ گذشتہ سال اکتوبر میں سعودی عرب نے پاکستان کو 4.2 ارب ڈالر کی مالی امداد دی تھی۔ اس مدد کا اعلان اس وقت کے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران کیا گیا تھا۔ یہ مدد سستے قرضوں اور ادھار تیل کی صورت میں تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں