ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراق، دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور5 زخمی

عراق میں  دہشت گرد تنظیم  داعش کے حملے کے نتیجے میں  ایک شخص ہلاک  اور 5 زخمی ہو گئے ۔

عراقی حکومت کے سیکیورٹی میڈیا نیٹ ورک کے تحریری بیان کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش کے ارکان نے دیالہ شہر کے الاصلاح گاؤں پر مارٹرگولوں سے  حملہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مارٹر گولے 2 گھروں پر گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے۔

بیان میں  واضح کیا گیا ہے کہ  حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے دیہی علاقے میں آپریشن شروع  کر دیا گیا ، اور علاقے میں دہشت گرد تنظیم داعش کے حملوں میں اضافہ تشویش ناک ہے ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں