غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین کے علاقے غزہ میں فوجی عدالت نے اسرائیلی جاسوسوں کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 7سال سے عمر قید تک کی سزائیں سنادیں۔ وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوجی عدالت نے غزہ شہر سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ مجرم دیب کو عمر قید کی سزا سنائی۔ اس پر دشمن ملک کے لیے جاسوسی کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔ خان یونس کے 54 سالہ ملزم نظام کو15 سال قید با مشقت کی سزا سنائی۔29 سالہ ملزم کودشمن کے ساتھ جاسوسی تعاون کرنے پر 7سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی۔ 72 سالہ عبدالکریم کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 7 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی۔