ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میانمار کے قریب کشتی ڈوب گئی،17 روہنگیا مہاجرین ہلاک

ميانمار کے ساحل کے پاس روہنگيا مہاجرين کی ايک کشتی ڈوب گئی ہے۔

الجزیرہ نے اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کمشنر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ  کشتی ڈوبنے کا يہ واقعہ گزشتہ اختتام ہفتہ خلیج بنگال میں پيش  آيا  ہے ۔

کشتی پر تقريباً نوے افراد سوار تھے جن ميں سے درجنوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کيا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ميانمار کے آئےياروادی خطے ميں امريکی حکام نے بيس افراد کو بچا ليا، جنہوں نے بتايا کہ مذکورہ کشتی انيس مئی کو رياست راکھين سے روانہ ہونے کے کچھ دنوں بعد ڈوبی تھی۔

اب تک 17 افراد کی لاشيں  برآمد کر لی گئی ہيں جبکہ پچاس اب بھی لاپتہ ہيں۔

ميانمار ميں اب بھی چھ لاکھ روہنگيا آباد ہيں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں