نائیجیریا میں نامعلوم افراد نے شہریوں پر حملے کر کے 7 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتے کے آخر میں ملک کے جنوب مشرقی صوبے آنامبرا کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی طرف سے مسلح حملے کئے گئے۔
حملوں کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ہلاک کئے گئے افراد میں سے 4 آپس میں بھائی تھے۔