ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہاکی ایشیا کپ ، پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر

جکارتا: ایشیا ہاکی کپ کے افتتاحی میچ میں پاک بھارت ٹیم کے کھلاڑی گیند کے حصول کے لیے سرگرداں ہیں

جکارتہ (نمائندہ خصوصی) مینز ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے آخری لمحات میں گول کر کے روایتی حریف بھارت کو فتح سے محروم کردیا، دونوں ٹیموں کے درمیان پول اے کا اہم میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا، پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے شارٹ کارنر پر گول کیا، پاکستانی گول کیپر اکمل حسین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، پول اے کے دوسرے میچ میں جاپان نے انڈونیشیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9-0 سے شکست دی،پیر کو انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں شروع ہونے والے 11 ویں ایشیا کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ترین میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک ، ایک سے برابر ہو گیا، پہلے کوارٹر میں بھارتی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور نویں منٹ میں سالوم کھارتی کے گول کے ذریعے برتری حاصل کر لی جو پہلے کوارٹر کے اختتام تک قائم رہی، دوسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوا اور آخری لمحات میں گرین شرٹس کو شارٹ کارنر ملا جس پر رانا وحید نے کوئی غلطی کئے بغیر گیند جال میں پہنچا کر میچ ایک ایک گول سے برابر کر دیا، پاکستانی گول کیپر اکمل حسین میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، قومی ٹیم اپنا دوسرا پول میچ آج میزبان انڈونیشیا کے خلاف کھیلے گی، پول اے کے دوسرے میچ میں جاپان نے میزبان ٹیم انڈونیشیا کو آئوٹ کلاس کرتے ہوئے9-0 سے شکست دی، یاما ساکی نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں