ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں اے ایس ایف فاﺅنڈیشن کا سابق عہدیدار گھر میں قتل

کراچی: کراچی کے علاقے درخشاں میں اے ایس ایف فاﺅنڈیشن کے سابق عہدیدار کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق سید طارق شاہ کو ڈیفنس فیز 8 میں درخشاں کے علاقے میں گھر میں قتل کیا گیا، فائرنگ سے ہلاکت کی واردات باہمی تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتول کا کوئی دوست ملنے کے لیے گھر پر آیا تھاجو فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔درخشاں پولیس کے مطابق مقتول طارق شاہ نے اپنی ملازمہ کو اپنے دوست کے آنے اور دروازہ کھولنے کا کہا، ملازمہ نے دروازہ کھولا، جوں ہی مہمان اندر آیا طارق شاہ پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں