ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سری لنکا: وزیراعظم نے وزارت خزانہ کا قلمدان بھی سنبھال لیا

کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے پیش نظر وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے وزیر خزانہ کی اضافی ذمے داریاں بھی سنبھال لیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکن وزیراعظم نے وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا اور وہ جلد ہی نظرثانی شدہ بجٹ پیش کریں گے۔ سری لنکا اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آؤٹ پیکیج پر مذاکرات گزشتہ روز ختم ہوئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا بھارت سے 50کروڑ ڈالر اضافی قرض حاصل کررہا ہے۔ بھارت سری لنکا کو پہلے ہی 70کروڑ ڈالر فراہم کرچکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں