ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کراچی کی قیادت کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

پولیس نے پی ٹی آئی کراچی کی قیادت کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر جلاؤ گھیراؤ اور دھرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے خلاف مقدمہ سولجر بازار تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں انسداد دہشتگردی اور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی  ہیں۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں علی زیدی، فردوس شمیم  نقوی، بلال غفار، خرم شیر زمان، ارسلان تاج، محمد علی جی جی، جمال صدیقی، محسن بٹ اور اشرف علی نامزد ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں