ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر پنجاب کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر غور

وفاقی حکومت نے31 مئی سے پہلے گورنر پنجاب کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی ہے، ایڈوائس مسترد ہونے پر حکومت گورنر پنجاب کا تقرر کسی بھی وقت کرسکتی ہے۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ایڈوائس مسترد کرنے پر حکومت گورنر کا فوری تقرر کردے۔ذرائع نے بتایا کہ بلیغ الرحمٰن کا بطور گورنر پنجاب نوٹیفکیشن کسی بھی وقت جاری ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے کہا کہ گورنر پنجاب کے تقرر کے بعد پنجاب کی کابینہ بھی تشکیل پائے گی۔
کچھ روز قبل نئے گورنر پنجاب کی تقرری کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے دوسری سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کی تھی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ارسال کی گئی نئی سمری میں بھی بلیغ الرحمٰن کو گورنر پنجاب لگانے کی سفارش کی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں