ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینیٹ سے بھی نیب اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل اتفاق رائے سے منظور

اسلام آباد: سینیٹ نے نیب اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نیب ترمیمی  بل پیش کیا جب کہ مرتضیٰ جاوید عباسی  نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا جسے ایوان نے اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔

چیئرمین سینیٹ نے سوال  کیا کہ انتخابات ترمیمی بل کو کمیٹی کے سپرد کروں یا ابھی پاس کرانا ہے؟ اس پر اعظم نذیر نے کہا کہ یہ وہ بل ہے جسے سینیٹ کمیٹی نے منظورکیا تھا، سمندرپارپاکستانیوں کے ووٹ کا حق واپس نہیں لیا گیا، الیکشن کمیشن کوکہا ہے کہ سیکریسی کو نظر  رکھ کر ووٹ کا حق ڈالنا یقینی بنائیں۔

اعظم نذیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن یقینی بنائے کہ سمندرپارپاکستانیوں کا ووٹ پڑے۔ سینیٹ میں دونوں بل کی منظوری کے موقع پر پی ٹی آئی اراکین نے شدید مخالفت کی اور چیئرمین سینیٹ کے ڈائس پر آکر احتجاج کرتے ہوئے امپورٹڈ حکومت کے نعرے لگائے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے شہزاد وسیم نے کہا کہ ہم کسی کو سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے، ہم ای وی ایم پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔ اس پر اعظم نذیر نے بتایا کہ شبلی فراز اور اعظم سواتی اس کمیٹی میں تھے جہاں یہ بل منظور ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں