ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انتخابات ہی پاکستان کی معیشت سنبھالنے کا حل ہیں، خرم شیر زمان 

کراچی: پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ انتخابات کے علاوہ پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے کا کوئی حل نہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ عمران خان پر پیٹرول کی قیمتوں کیلئے گلہ پھاڑ کر چیخنے والوں نے خود تیل پر ایٹم بم گرا دیا۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ مہنگائی مکا مارچ کرنے والے مہنگائی کرو مارچ پر یقین رکھتے ہیں، ایسے مشوروں سے پی پی مزید ن لیگ کی سیاست کو نقصان پہنچائے گی۔انہوں نے کہا کہ زرداری چاہتا ہے ن لیگ عوام میں منہ دکھانے کے قابل نہ رہے، خدارا مڈل کلاس طبقے پر رحم کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے علاوہ پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے کا کوئی حل نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں