ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برکینا فاسو میں مسلح حملے کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک

مشرقی برکینا فاسو میں مسلح حملہ آوروں نے تقریباً 50 افراد کو ہلاک کر دیا۔ علاقے کے گورنر کرنل ہوبرٹ یامیوگو نے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کو ماجواری کے ایک دیہی کمیون میں پیش آیا۔

متاثرین پاما نامی ایک قریبی کمیون کے ایک قصبے کا سفر کر رہے تھے، جو بینن اور ٹوگو کی سرحدوں کے قریب ہے۔ اس حملے سے قبل بھی رواں ماہ ماجواری میں دو حملے ہو چُکے ہیں۔ ان حملوں کے نتیجے میں 17 شہری اور 11 فوجی مارے گئے تھے۔ برکینا فاسو القاعدہ اور نام نہاد ’’اسلامک اسٹیٹ‘‘ سے منسلک اسلامی عسکریت پسندوں کے تشدد کے نشانے پر ہے۔اس خطے میں پچھلی دہائی میں تشدد میں وسعت اور شدت آئی ہے جس میں ہر سال ہزاروں شہری مارے جاتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں