ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت نے پیٹرول30 روپے سستا ، امپورٹڈ حکومت نے مہنگا کیا ہے،شیخ رشید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چور اکٹھے ہوجائیں تو مسئلے کا حل مذاکرات نہیں قربانیوں سے نکلتا ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 25 مئی اسلام آباد کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، سویلین بیٹیوں اور بیٹوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو ڈٹے رہے اور آزادی کی تحریک میں اپنا حصہ ڈالا، بھارت نے 30 روپے پیٹرول سستا کیا ہے اور امپورٹڈ حکومت نے 30 روپے پیٹرول مہنگا کیا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیب اور الیکشن میں ترامیم کے بعد قوم کو یہ جان لینا چاہیے کہ یہ لوگ اپنے منی لانڈرنگ اور کرپشن کے کیسز ختم کروانے آئے ہیں، جب 11 سیاسی پارٹیوں کے چور سیاست دان قبضہ گروپ ایک شخض عمران خان کے خلاف اکٹھے ہوجائیں تو مسئلے کا حل کبھی مذاکرات سے نہیں قربانیوں سے نکلتا ہے، ایک ووٹ کی اکثریت کا فرد جرم زدہ شہباز وزیراعظم اور 1 ووٹ کی اکثریت کا فردجرم زدہ بیٹا چیف منسٹر ہے، یہ 22 کروڑ عوام کے منہ پہ سیاسی طمانچہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں