ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 حکومت کی جانب سے پھینکا گیا پیٹرول بم قابل مذمت ہے،حافظ نعیم الرحمن 

کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پھینکا گیا پیٹرول بم قابل مذمت ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول بم پھینکا ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے، اس سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا ہر شخص اس سے متاثر ہوگا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جب یہ لوگ اپوزیشن میں ہوتے ہیں مہنگائی کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں اور جب حکومت ملتی ہے تو مہنگائی کا رونا روتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی غلامی کیوں کرتے ہیں، آئی ایم زراعت، جاگیرداروں پر ٹیکس کیوں نہیں لگاتے سب ملی بھگت سے ہو رہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پیٹرول میں اضافہ واپس لیا جائے، 29مئی کو کراچی کارواں کا آغاز کر رہے ہیں، اس کا مقصد شہری مسائل اٹھانا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں