ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دو ہزار روپے مہینے خیرات کی جھوٹی تسلی معیشت کو تباہ ہونے سے نہیں بچا سکتی، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ معیشت کو بچانے کیلئے جلد بڑے فیصلے کرنا ہوں گے، 30روپے فی لٹرپٹرول میں اضافے کی پہلی قسط اور دو ہزار روپے مہینے خیرات کی جھوٹی تسلی معیشت کو تباہ ہونے سے نہیں بچا سکتی، اس لئے مسائل زدہ لوگ چوروں کے اس فرسودہ نظام کے خلاف جہاد کررہے ہیں۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا کہ ایک ووٹ کی اکثریت کا چیف منسٹر 20کروڑ کا ممبر خرید کر بھی اپنی حکومت نہیں بچا سکتے، آج گرے یا کل گرے، یہ حکومت ختم ہو کررہے گی، اسے کوئی نہیں بچا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک کا وزیر اعظم 24ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس پر فخر کرے اور ایف آئی اے، نیب اور اے این ایف ان کے آگے ہاتھ جوڑ کر کھڑی ہو تو انصاف کا اللہ حافظ ہے، یہ اپنے کیسز ختم نہیں کراسکیں گے اور عنقریب جیلوں میں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی آباد دو کروڑ ہے اور ہماری 22کروڑہے، اس لئے معیشت کو بچانے کے لئے جلد اہم اور بڑے فیصلے کرنے ہوں گے ورنہ معاشی تباہی ہمارے دروزاے پر دستک دے رہی ہے۔معاشی تباہی سے بچنے کے لئے عدلیہ، اداروں اور سیاستدانوں کو فوری اہم اور بڑے فیصلے کرنے ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں