ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران اب 6 صدیوں تک بھی اسلام آباد نہیں آسکتے‘ وزیر اطلاعات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان 6 دن تو دور اب 6 صدیوں تک بھی اسلام آباد نہیں آسکتے‘عمران خان نے اپنی شکست تسلیم کرلی‘ عمران خان انقلاب کے نام پر اپنی سیاست چمکا رہا ہے‘ اس کا سیاسی بیانیہ اور سیاست ختم ہوچکی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تسلیم کرلیا وہ تیاری کر کے نہیں آئے تھے، ان کی ساری تیاری خونی مارچ، اسلحہ اور ڈنڈے جمع کرنے پر تھی‘ جب عدالت عظمیٰ کا حکم آیا اس وقت کوئی رکاوٹ نہیں تھی‘ آپ آوازیں مارتے رہے لیکن لوگ نہیں آئے، خیبر پختونخوا حکومت نے 35، 35 لاکھ روپے لانگ مارچ کے لیے دیے لیکن عمران خان 35 ہزار لوگ بھی اکٹھا نہ کر سکے‘ الیکشن حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہی ہوں گے‘ آپ اپنے گھر جا کر بیٹھیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ پیٹرول جو مہنگا ہوا ہے اس کی وجہ عمران خان ہے، 4 سال ملک پر مسلط رہ کر عمران خان نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا اور آئی ایم ایف کے معاہدے پر دستخط کیے جس کی وجہ سے پیٹرول مہنگا ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں