ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے، تعداد 6 ہوگئی

اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے، نئے کیسز کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 6 ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کو پولیو فری بنانے کا خواب پھر چکنا چور ہوگیا ، پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ میں مزید 2 پولیو کیسز سامنے آگئے۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان وزارت صحت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان سے ایک بچہ اورایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، متاثرین میں ایک بچہ،ایک بچی شامل،عمر18 ماہ ہے۔رپورٹ ہونے والے دونوں کیسز کا تعلق شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی سے ہے، بچوں کوانسداد پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے۔وزارت صحت نے کہا رواں برس خیبرپختونخوا شمالی وزیرستان سے کیسز کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں