ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع کو نا قابل تسخیر بنایا، حمزہ شہباز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع کو نا قابل تسخیربنایا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 24 سال قبل ایک فیصلے نے قوم کے وقار اور تحفظ پر مہر تصدیق ثبت کر دی تھی، نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے غلامی کو ٹھکرا کر پابندیاں قبول کر لیں،آج کا دن ہر اس شخص کے نام جس نے ایٹمی پروگرام کو آغاز سے تکمیل تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کے دفاع کو نا قابل تسخیربنایا،28 مئی 1998 کو اس تاریخی کارنامے سے پوری قوم کا سرفخر سے بلند ہو اہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگلا مشن معیشت کو ناقابل تسخیر بنانا ہے۔mk

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں