ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی کوہ پیماؤں نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

لاہور: پاکستانی نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف اور سرباز خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پاکستانی کوہ پیماؤں شہروز کاشف اور سربازخان  نے دنیا کی 5 ویں بلند ترین چوٹی مکالو سرکرنے کا کارنامہ انجام دے دیا۔

دونوں کوہ پیما ہفتے کی صبح 6بجکر 56 منٹ پر نیپال میں واقع 8463 میٹر بلند چوٹی مکالو پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

شہروز کاشف دنیا کے پہلے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے جنہوں نے دنیا کی 5 بلند ترین چوٹیوں پر ملکی پرچم لہرانے کا کارنامہ انجام دیاہے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ شہروز کاشف مجموعی طورپر 23 دنوں میں 8 ہزار میٹر بلند ترین چوٹیاں سر کرکے پاکستان کا نام روشن کرچکے ہیں اور شہروز کی 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں سرکرنے کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گلگت کے سربازخان اب تک 11 بلند ترین چوٹیاں سرکرچکے ہیں۔

منبع: ایکسپریس نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں