ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کی بہت بڑی سپورٹر تھی، ان کی حرکتوں سے اصلیت کا علم ہوا: عفت عمر

معروف اداکارہ عفت عمر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی بہت بڑی سپورٹر تھی، ان کی حرکتوں سے اصلیت کا علم ہوا۔

عمران خان اور ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرنے والی اداکارہ عفت عمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں پی ٹی آئی کی حمایتی رہی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

دوران انٹرویو عفت عمر کہہ رہی ہیں کہ ‘ماضی میں پاکستان تحریک انصاف کی بہت بڑی سپورٹر تھی’۔

A post shared by Entertainment Popcorn (@entertainment_popcorn)

اداکارہ نے کہا کہ ‘یہ جو انہوں نے حرکتیں کی ہیں اس سے پتہ چلا ہے کہ اندر کچھ بھی نہیں ہے، انہوں نے کچھ کرنے کے بجائے صرف باتیں ہی کیں’۔

اداکارہ کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تاثرات سامنے آرہے ہیں، جہاں اداکارہ کو کچھ افراد تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں وہیں متعدد صارفین عفت عمر کے بیان سے متفق بھی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں