ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیئرمین نیب کیلئے قمرالزماں ،فواد حسن اور بشیر میمن کے نام سامنے آگئے

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف سے اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے ملاقات کی اور نئے چیئرمین نیب کے ناموں پر مشاورت کی۔ذرائع نے بتایا کہ جمعے کو دونوں کی ملاقات وزیر اعظم ہائوس میں ہوئی‘ انہوں نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لیے موزوں شخصیت کی نامزدگی پر اتفاق کیا‘ ملاقات میں ابتدائی طور پر سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد، سابق چیئرمین نیب قمر الزماں اور سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن اور عرفان قادر شیخ کے ناموں پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں نے کسی ریٹائرڈ جج کے بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کو چیئرمین لگانے پر اتفاق کیا ہے‘ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ان 4 ناموں پر اپنی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات مثبت رہی ہے‘ ملک کی سیاسی و معاشی صورت حال سمیت نئے چیئرمین نیب کے تقرر پر معاملے تفصیلی مشاورت ہوئی‘آئین و قانون کے مطابق 2 جون تک چیئرمین نیب کا تقرر کرلیں گے‘ ابھی کوئی نام فائنل نہیں ہوا تاہم جن ناموں پر مشاورت ہوئی ہے وہ سب عزت دار اور قابل احترام ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں